All the Shops, Markets and Shopping Malls shall be closed In AJK 2026

 آزادکشمیر میں مارکیٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار محدود ، حکومت کا نوٹیفکیشن جاری ..

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے عوامی سہولت اور نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کاروباری اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ..

جس کے تحت ریاست بھر میں دکانوں، مارکیٹوں، ہوٹلز اور شادی ہالز کے اوقات کار محدود کر دیے گئے ہیں ..

سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن رات 8 بجے بند کیے جائیں گے ..

تاہم عوامی ضرورت کے پیش نظر میڈیکل اسٹورز، ہسپتال، لیبارٹریز ، پٹرول پمپس ، سی این جی اسٹیشنز ، تندور ، بیکریاں اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ..

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک بند ہوں گے، البتہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔ اسی طرح تمام شادی ہالز، بینکوئٹس اور شادی کی تقریبات (گھروں اور فارم ہاؤسز سمیت) بھی رات 10 بجے تک محدود کر دی گئی ہیں ..

حکام کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور اگلے احکامات تک جاری رہے گا ..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *