
YPNحکومت آزاد جموں و کشمیر اور ینگ پٹریاٹس نیٹ ورک
کے اشتراک سےAJK Job Festival 2026 کا انعقاد
اور28/29 اپریل کو نیو پی ایم ہاؤس جلال آباد، مظفرآباد میں ہوگا۔ دو روزہ جاب فیسٹیول روزانہ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
فیسٹیول میں سرکاری محکموں، بیرون ملک روزگار کنسلٹنسی، آرمڈ فورسز ریکروٹمنٹ، سیلف ایمپلائمنٹ، سکلز ڈویلپمنٹ اور فوڈ اسٹالز سمیت مختلف شعبہ جات کے اسٹالز قائم کیے جائیں گے، جہاں نوجوانوں کو روزگار، تربیت اور کیریئر سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
جاب فیسٹیول طلبہ، تازہ گریجویٹس، نوجوان امیدواروں اور عام شہریوں کے لیے کھلا ہوگا، جہاں انہیں ماہرین، پریکٹیشنرز اور انٹرپرینیورز سے براہ راست سیکھنے اور مواقع سے استفادہ کا موقع ملے گا۔
تقریب کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور خود روزگار و ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ شہری حلقوں نے اس اقدام کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

