
HEC Pakistan takes a major step towards digital transformation with the launch of a fully online, paperless Degree Attestation System.
🚨
Higher Education Commission
نے موجودہ ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم (DAS) کو مکمل آن لائن اور پیپر لیس اٹیسٹیشن سسٹم میں تبدیل کر دیا ہے۔ نیا نظام محفوظ، مؤثر اور صارف دوست ہے، جس کے تحت درخواست دہندگان کو اب نہ تو HEC دفتر آنے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی اصل دستاویزات بھیجنے کی۔
درخواست دہندگان 24 گھنٹے آن لائن اٹیسٹیشن کے لیے اس ویب لنک پر درخواست دے سکتے ہیں:
HEC eServices Portal
سسٹم کے ذریعے درخواست دہندگان کو ایک e-Attestation Certificate جاری کیا جائے گا، جس کی تصدیق درج ذیل ویب سائٹ پر کی جا سکے گی:
HEC Verification Portal
اسی کے ساتھ تصدیق شدہ دستاویزات بھی دیکھی جا سکیں گی۔ نئے نظام میں کسی بھی تعلیمی دستاویز کی فوٹو کاپی اٹیسٹیشن کے لیے قبول نہیں کی جائے گی۔
جن درخواست دہندگان نے پہلے ہی اٹیسٹیشن کے لیے درخواست دی ہوئی ہے اور فیس جمع کرا دی ہے، ان کی درخواستیں سابقہ طریقہ کار کے مطابق 30 جون 2026 تک پراسیس کی جائیں گی۔ ایسے تمام درخواست دہندگان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ تاریخ تک اپنا اٹیسٹیشن عمل مکمل کر لیں۔
جن درخواست دہندگان نے سابقہ اٹیسٹیشن سسٹم میں فیس جمع نہیں کروائی، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئے نظام کے ذریعے درخواست دیں۔
e-Attestation Certificate کے آغاز سے قبل HEC کی جانب سے کی گئی تمام اٹیسٹیشنز بدستور مؤثر رہیں گی اور ان کی تصدیق بھی مذکورہ ویریفکیشن پورٹل سے کی جا سکے گی۔
آن لائن ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم بمعہ e-Attestation Certificate کا آغاز 11 مئی 2026 سے کیا جا رہا ہے اور اسی تاریخ سے اس کا نفاذمؤثر ہوگا۔
Applicants can now apply for attestation anytime, anywhere, without visiting HEC offices or sending original documents.
More information at
http://hec.gov.pk/site/verification

